قصور پولیس وارداتیں رکوانے میں بری طرح ناکام
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات قصور اور گردونواح میں 6 وارداتیں ہوئیں ہیں جن میں بستی قادر آباد قصور کا رہائشی سیف خالد اپنی فیملی کیساتھ اپنے سسرال جا رہا تھا کہ رفیع ہاءوسنگ سوسائٹی کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے روک کر قیمتی موبائل فون اور نقدی چھین لی اسی طرح جھلاڑاں کمبواں سے شہری سے موٹر سائیکل اور ایک بزرگ شہری سے 1500 روپیہ نقدی ڈاکوؤں نے چھین لی جھنڈا شاہ کے قریب نماز جمعہ ادا کرکے آنے والے دو شہریوں سے ہنڈا 125 موٹرسائیکل جبکہ دوسرے شہری سے نقدی چیھنی گئی اسی طرح لاہور میڈیکل انسٹرومنٹس لمیٹڈ کے ملازم شبیر حسین اور ساجد مجید سے نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا
ضلعی انتظامیہ کے سیف سٹی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے کیمرے لگنے کے باوجود بھی شہری ڈاکوؤں سے لٹنے پر مجبور ہیں
ڈی پی اور قصور زاہد نواز مروت نوٹس لیں اور شہریوں کو انصاف دلوائیں

Shares: