قصور
میونسپل کمیٹی چونیاں کا ٹریکٹر ڈرائیور اور اے سی چونیاں کا گن مین ہزاروں روپے کی دیہاڑیاں لگانے لگے رشوت نہ دینے والوں کو چھ چھ گھنٹے سرکاری گاڑی میں گھمایا پھرایا جاتاہے مقامی پولیس اسٹیشن میں ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے اے سی آفس چونیاں میں لے جا کر مک مکا کیا جاتاہے ڈی سی قصور اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی چونیاں کا ٹریکٹر ڈرائیور نیاز جٹ اور گن مین سلیم اے سی چونیاں کے لئے بدنامی کا باعث بن رہےہیں ناجائز تجاوزات اور گیس ریفلنگ اور دیگر الزامات کی آڑ میں غریب لوگوں کو گرفتار کیا جاتا ہے اور فوری طور پر مقامی پولیس اسٹیشن میں کاروائی کروانے کی بجائے الزام علیہان کو اے سی چونیاں کے سرکاری ڈالہ میں بٹھا کر چھ چھ گھنٹے ذلیل وخوار کیا جاتا ہے اور تحصیل بھر میں گھمایا پھرایا جاتا ہے اور گرفتار افراد کو مک مکا پر مجبور کیا جاتاہے اور اکثر لوگوں کو جرمانوں کی رسیدیں بھی نہیں دی جاتی شام کے بعد گرفتار افراد کو چونیاں میں بند کر کے اے سی چونیاں اپنے گھر چلا جاتا ہے بعد ازاں ٹریکٹر ڈرائیور نیاز اور گن مین سلیم بھاری نذرانے لے کر ملزمان کو رہا کر دیتے ہیں اور نذرانہ نہ دینے والوں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے جاتے ہیں مقامی شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ اے سی آفس چونیاں کے کرپٹ عملہ جو کہ گیس ریفلنگ کی دکانوں ، ناجائز تجاوزات اور دیگر غیر قانونی کام کرنے والوں سے سالہا سال سے منتھلیاں وصول کرتے آ رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

اے سی چونیاں کا چور ٹرالی ڈراٸیور
Shares: