قصور
وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات‘اے ڈی سی آر عابد حسین بھٹی کا اراضی ریکارڈ سینٹراور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ
سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور شہریوں کو دی جانیوالی تمام سہولیات کا جائزہ لیا‘عوام الناس کی خدمت اور ریلیف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل نیک نیتی،ایمانداری اور خلوص نیت سے سرانجام دیئے جائیں
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی کا اراضی ریکارڈ سینٹرقصور اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور شہریوں کو دی جانیوالی تمام سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی نے گزشتہ روز اراضی ریکارڈ سینٹر قصور کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر تمام افسران و ملازمین کی حاضری کو چیک کیا اور شہریوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اراضی ریکارڈ سینٹر پر آنیوالے شہریوں سے انکے مسائل بھی دریافت کئے اور متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات باہم پہنچائی جائیں اور لوگوں کی خدمت اور ریلیف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل نیک نیتی،ایمانداری اور خلوص نیت سے سرانجام دیئے جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی اور غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائیگا۔بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران ایمرجنسی‘بچہ وارڈ‘سرجیکل وارڈ‘آؤٹ ڈور‘میڈیکل سٹورز اورہسپتال کے دیگر حصوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں آنیوالے مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دکھی انسانیت کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی جائے اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

اے ڈی سی آر کا دورہ
Shares:







