قصور الہ آباد
محکمہ ہائی وے کی اربوں روپیہ کی مالیتی جگہ قبضہ گروپوں سے واگزار کروائی جائے اے سی چونیاں سے قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی کی اپیل مقامی شہریوں کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق کنگن پور روڈ الہ آباد میں عرصہ دراز سے قبضہ گروپوں نے محکمہ ہائی وے کی اربوں روپے کی مالیتی اراضی پر عرصہ دراز سے قبضہ کر رکھا ہے جب بھی ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا جاتاہے انتظامیہ کے افسران نشاندھی کر دیتے ہیں کہ یہاں تک دکانیں گرائی جائیں گی لیکن بعد ازاں بھاری رشوت لے کر یا سیاسی دباؤ کی وجہ سے آپریشن کو ادھورا چھوڑ دیا جاتا ہے اب ایک بار پھر کئی دنوں سے ناجائز تجاوزات کے خلاف کلین اینڈ گرین مہم کے تحت اہریش کیا جا رہا ہے لیکن بااثر قبضہ مافیا کے خلاف ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی ملک بھر میں سرکاری اراضی پر قابضین سے قبضے واپس کروائے جا رہے ہیں لیکن الہ آباد میں کنگن پور روڈ میں مہنگی ترین پراپرٹی کے باعث جہاں ایک ایک دکان کروڑوں روپے کی بے تمام قابضین آپس میں فنڈ اکٹھا کر کے کئی سالوں سے محکمہ ہائی وے یا تحصیل انتظامیہ کو دے کر ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن رکواتے آ رہے ہیں
مقامی شہریوں نے اے سی چونیاں سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اراضی قبضہ گروپوں سے واگزار کروائی جائے تاکہ کنگن پور روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر نا ہو کیونکہ یہ واحد سڑک ہے جو چونیاں چھاؤنی سے کنگن پور بارڈ کو جاتی ہے جہاں پر پاک فوج اور پنجاب رینجرز کی نقل و حرکت بھی رہتی ہے مقامی شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اے سی چونیاں عوام کا درینہ مطالبہ بھی پورا کریں گے

Shares: