باتسلیمات ڈائریکٹر تعلقات عامہ حکومت پنجاب فیصل آباد

0
37

باتسلیمات ڈائریکٹر تعلقات عامہ حکومت پنجاب فیصل آباد 10-11-2020

فیصل آباد(   )ضلعی اوور سیز کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر محمد علی اور چیئرمین مرزا محمد اصغر نے تارکین وطن کے مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل وشکایات سن کر موقع پر ہی محکموں سے پراگریس رپورٹ حاصل اور بعض کیسز میں فوری کارروائی کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ممبر کمیٹی محمد طلحہ کے علاوہ ہیلتھ، ایف ڈی اے، پراسیکیوشن،پنجاب پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران اراضی پر قبضوں،جائیدادوں کی وارثتی تقسیم، رقوم کے لین دین، جعلی دستاویزات پر فراڈ، تجاوزات، غیر ملکی ویزا میں دھوکہ دہی اور دیگر مسائل پر مشتمل 22 درخواستوں پر اوورسیز پاکستانیوں کا موقف سنتے ہوئے رپورٹس کی روشنی اور محکمانہ پیشرفت پر 14درخواستیں موقع پر ہی نمٹادی گئیں جبکہ بقیہ درخواستیں متعلقہ فورم کو ریفر کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں مختلف محکموں سے متعلق اوورسیز پاکستانیوں کے مقامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں موصول ہونے والی شکایات کا فوری نوٹس لیکر بلاتاخیر محکمانہ اقدامات کو یقینی بنانے کی واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل میں دلچسپی لیں اور درکار رپورٹس کی فراہمی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل تیز رفتاری سے حل کرنے کے لئے واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں لہذادرخواست گزار محکمانہ پیش رفت سے مطمئن ہونے چاہئیں۔ڈپٹی کمشنر نے اوورسیز پاکستانیوں اور ان کے نمائندوں سے کہا کہ انہیں درپیش مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور متعلقہ محکموں کو میرٹ پر کیسز نمٹانے کے لئے متحرک کیا گیا ہے۔چیئرمین نے کہا کہ متعلقہ محکمے اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف کی فراہمی میں جاری اقدامات کو مزید تیز کریں اس سلسلے میں عدم توجہی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر پاکستانی شہری محنت سے وطن کی خدمت کر رہے ہیں جن کی جائیدادوں و خاندانوں کو تحفظ ملنا چاہئے۔اجلاس کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے مسائل کے تیز رفتار حل کے سلسلے میں ضلعی اوورسیز کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا۔
۔۔۔///۔۔۔

Leave a reply