قصور
پتوکی کے نواحی گاؤں جمشیر چک 24 میں بارش کے باعث نظام زندگی درہم برہم نکاسی آب کا انتظام نا ہونے کی وجہ سے گلیاں بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے
پتوکی کے نواحی گاؤں میں بارش کے نظام زندگی درہم برہم بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی دن رات کی مسلسل بارش سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا وہاں اہل علاقہ کی زندگی اجیرن بن گیا وہاں لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومت کے نمائندوں نے آ ج تک ہمارے درینہ مسلہ نکاسی آب سولنگ نالیوں کے حل کیلئے توجہ نہیں دی انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ جمشیر چک 24 میں نکاسی آب کے مسئلے اور سولنگ کیلے فوری گرانٹ جاری کرکے اس درینہ مسئلے کو حل کیا جائے








