با اثر افراد نے ایس ایچ او کے ساتھ ملکر معذور شخص کے خاندان پر ظلم کی انتہا کر دی

0
45

گوجرانوالہ (کاشف تنویر )معزور شخص کو گھر کے درمیان میں سے راستہ نہ دینا مہنگا پڑ گیا

بااثر افراد نے ایس ایچ او کی موجودگی میں محنت کش کا گھر گرا دیا ،خواتین اور بچوں پر تشدد، متاثرہ افراد کا احتجاج پولیس کے خلاف نعرے بازی ، ایس ایچ او اروپ زاہد شاہ کو اس سے قبل پیٹرول پمپ پر پیسے لینے اور مفت پیٹرول ڈلوانے پر تھانہ ایمن آباد سے معطل کیا گیا تھا ،تھانہ اروپ کے علاقہ میں معزور شخص کا گھر گرانے اور بااثر افراد کی پشت پناہی کرنے پر سیالکوٹ روڈ پر خواتین ، بچوں سمیت شہریوں نے تھانہ اروپ پولیس کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ایس ایچ او زاہد شاہ نے با اثر افراد کے ساتھ مل کراپنی موجودگی میں گزشتہ روز55سالہ معزور شخص کا گھر گروا دیا تھامتاثرہ شخص یعقوب کا کہنا ہے کہ علاقہ کے بااثر افراد نے اپنی زمین کے راستہ کیلئے میرے گھر میں سے راستہ مانگا جس کے عوض اسے 8مرلے کا پلاٹ دینے کا وعدہ کیا انکار کرنے پر ملزمان نے ایس ایچ او زاہد شاہ کے ہمراہ موقع پر کھڑے ہو کر محنت کش کا گھر زمین بوس کر دیا گھر گرانے سے روکنے پر معزور شخص اور اس کے اہل خانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،یاد رہے اس سے قبل ایس ایچ او زاہد شاہ کو پیٹرول پمپ سے مفت پیٹرول ڈلوانے اور مبینہ رشوت لینے پر تھانہ ایمن آباد سے معطل کیا گیا تھا تاہم متاثرہ افراد نے پولیس کے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔

Leave a reply