قصور
لیسکو سب ڈویژن راجہ جنگ نااہلی اور کام چوری میں ضلع قصور میں پہلے نمبر پر کل سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری شہری پریشان
تفصیلات کے مطابق قصور لیسکو کی سب ڈویژن راجہ جنگ نااہلی اور کام چوری میں سب سے آگے ہے موضع راءو خان والا میں کل سے ہی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے دو منٹ بجلی آتی ہے تو ادھا گھنٹہ بجلی غائب رہتی ہے جس سے تمام اہل دیہہ سخت پریشان ہیں مگر آج تو انتہاہ ہی ہو گئی صبح 10 بجے سے راءو خان والا کی بجلی گئی ہے جو کہ تاحال نہیں آ سکی اہل دیہہ نے ایس ڈی او سب ڈویژن راجہ جنگ، لائن مین اور کمپلین آفس کا نمبر ملایا تو نمبر بند جا رہے ہیں جس سے اہل علاقہ مذید پریشانی کا شکار ہیں اہلیان راءو خان والا نے ڈی سی قصور اور ایس ای قصور لیسکو سے التجاء کی ہے کہ ہماری اس کام چور اور نااہل لیسکو عملے سے جان چھڑوائی جائے اور نیا عملہ تعینات کیا جائے تاکہ اہل دیہہ کو روز روز کی پریشانی سے نجات مل سکے

Shares: