قصور
بغیر ترپال کے فیروز پور روڈ پر اینٹوں سے لوڈ ٹرالیاں لوگوں کیلئے وبال جان بن گئیں
تفصیلات کے مطابق قصور سے روزانہ درجنوں اینٹوں سے لوڈ ٹرالیاں اینٹیں لے کر لاہور فروخت کرنے جاتی ہیں جن میں سے ایک آدھ پر ہی ترپال ڈالا گیا ہوتا ہے باقی ٹرالیاں بغیر ترپال کے ہی گزرتی ہیں جن سے پیدل اور موٹرسائیکل سواروں پر اینٹوں سے گرنے والا والا برادہ نما گرد پڑتی ہے جو کہ قریب سے گزرنے والے پیدل اور موٹرسائیکل سواروں کیلئے سخت پریشانی کا سبب بنتی ہے جس سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بعض اوقات بغیر ترپال کے ٹرالیوں سے سڑک پر اینٹیں بھی گر جاتی ہیں جو کہ موٹرسائیکل اور کار سواروں کے لئے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں
لہذہ سٹی ٹریفک پولیس قصور ٹرالی مالکان کو ترپال ڈالنے کا پابند کرے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے
جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ باغی ٹی وی 2025