ضلعی انتظامیہ کے افسران نے صحافیوں کے نمبر بلیک لسٹ کر دیے

0
34

(جرار شاکر ، قصور)
عوامی اجتماعات اور کھلی کچہریوں میں صحافیوں کو تیسری آنکھ اور چوتھا ستون کہنے والے ضلعی افسران نے ورکنگ صحافیوں کے فون بلیک لسٹ کر رکھے ہیں۔بلا خوف حقائق عوام کے سامنے لانے سے دریغ نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہارپاکستان میڈیا کونسل کے ضلعی چیرمین مشتاق چوہدری اور پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے ضلعی صدر ڈاکٹر سیف اللہ قصوری نے ایک مشترکہ بیان میں کیا انکا کہنا تھا کہ ایسے راشی اور کرپٹ افسران کا ہر پلیٹ فارم پر محاسبہ کیا جائے گا ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے صحافیوں کو انتظامیہ کا ڈرانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا حقائق پر مبنی مسائل کی نشاندہی اور راشی افسران کی کرپشن بے نقاب کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے انتظامیہ صحافیوں کو بلیک لسٹ کرنے کی بجائے اپنے کرتوت ٹھیک کرے

Leave a reply