بوگس بھرتی درخواست دینے پر بھی کوئی کاروائی نہیں

قصور
الہ آباد مارکیٹ کمیٹی کنگن پور میں بوگس بھرتیوں کا انکشاف سرکاری خزانے کو لاکھوں کا جھٹکا ڈی سی قصور کو درخواست دینے کے باوجود ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہو سکی وزیر اعلیٰ پنجاب سیکرٹری زراعت اور کمشنر لاہور ڈویژن سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق مقامی شہری محمد اکرم نے ڈی سے قصور کو درخواست دی ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کنگن پور میں تعینات ڈیوٹی پر موجود مارکیٹ کمیٹی پتوکی انسپکٹر عبد الحمید شاد نے مارکیٹ کمیٹی کنگن پور میں اپنی ڈیوٹی کے دوران شفیق نامی چوکیدار کی بوگس تقرری کی اور تقریباً چار سال ڈیوٹی کے بعد چوکیدار شفیق کی بوگس کاغذات کے ذریعے مارکیٹ کمیٹی کوٹ رادہاکشن میں ٹرانسفر کر دی گئی جہاں پر چوکیدار شفیق کا سگا بھائی رانا رفیق بطور سیکٹری کام کر رہا تھا رانا رفیق نے اپنے بھائی کی بوگس تبادلہ کی جوائنگ کر لی سیکٹری مارکیٹ کمیٹی رانا رفیق اپنے بھائی شفیق کی تعیناتی کا ریکارڈ دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جبکہ مارکیٹ کمیٹی کنگن پور سے ریکارڈ غائب کر دیا گیا ہے شہری محمد اکرم نے دس روز قبل ڈی سی قصور کو درخواست دی لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے سیکٹری کوٹ رادہاکشن رانا رفیق نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ شفیق چوکیدار کی تعیناتی کوٹ رادہاکشن کی ہے جبکہ عبد الحمید نے اپنے موقف میں کہا کہ شفیق نام کی تعیناتی کنگن پور میں ہوئی ہے اور نا ہی کوٹ رادہاکشن میں شہری نے وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری، سیکٹری زراعت اور کمشنر لاہور ڈویژن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.