بڑا گوشت بڑی قیمتوں پر فروخت

قصور اور گردونواح میں قصابوں کی من مانیاں اپنی مرضی کے داموں پر گوشت فروخت لوگ پریشان
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں قصابوں نے اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے بڑے گوشت کی قیمت 380 روپیہ فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ قصاب 400 روپیہ سے 450 روپیہ فی کلو گوشت اور قیمہ 500 روپیہ فی کلو فروخت کر رہے ہیں زیادہ قصابوں کے پاس ریٹ لسٹیں بھی نہیں اور نا ہی گوشت پر ویٹرنری ہیلتھ و سلاٹر ہاءوس کی مہر لگی ہوتی ہے اکثر قصاب بیمار جانور ذبح کرکے لوگوں کو گوشت فروخت کر رہے ہیں
شہریوں نے ڈی سی قصور،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور ویٹرنری ہیلتھ سے نوٹس لے کر کاروائی کی درخواست کی ہے

Comments are closed.