مزید دیکھیں

مقبول

حکومت کا 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانے کا فیصلہ

حکومت نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنےکے عالمی...

یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی منافع خور سزا سے بچ نہ پائے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش...

رمضان المبارک ، پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کی جانب سے رمضان المبارک...

حافظ آباد : پولیس مقابلہ، ڈکیتی میں ملوث ملزم ہلاک

حافظ آباد ، باغی ٹی وی(خبر نگارشمائلہ) حافظ آباد...

سرگودھا:ہماری عزت اس یونیفارم میں ہے ہم پر واجب ہے کہ اس کی عزت کا خیال رکھیں۔ ڈی پی او فیصل گلزار

سرگودھا:ہماری عزت اس یونیفارم میں ہے ہم پر واجب ہے کہ اس کی عزت کا خیال رکھیں۔ ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا فورس ایک اچھی فورس ہے جس کی شہدا کی ایک لمبی فہرست ہے ہماری عزت اس یونیفارم میں ہےہم پر واجب ہے کہ اس وردی کی عزت کا خیال رکھیں،اپنے اور پولیس کے وقار کو لوگوں کی نظروں میں گرنے نہ دیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ذکاء اللہ شہید پولیس لائن میں منعقدہ دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈسپلن پر کوئی کمپروائز نہیں، صاف ستھرے یونیفارم میں ڈیوٹی سرانجام دیں، کرونا کی وجہ سے ڈیوٹی بڑھ گئی ہے یہ ہماری نوکری کا حصہ ہے دوران ڈیوٹی ذاتی کام کرنے سے اجتناب کریں،کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،منشیات فروش عناصر سے رابطہ رکھنے والے پولیس ملازمان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی،ملزمان کے ساتھ بمطابق قانون برتاؤ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کی آمد ہے ڈیوٹی کے اوقات بڑھ جاتے ہیں حکومتی احکامات کو مقامی علماء سے مل کر عملدرآمد کروائیں، آپ سب میرے بازو ہیں ہم سب ایک فیملی ہیں،آپ نے جس شوق سے پولیس جوائن کی ہے اسی شوق والے اور جذبے سے اپنے فرائض سرانجام دیں،آپ کا کوئی مسئلہ ہو تو بلاجھجھک میرے دفتر آئیں آپ کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ پولیس دربار میں ضلع بھر کے تھانوں، پولیس لائنز، دفاتر اور ٹریفک پولیس افسران وجوانوں نے شرکت کی۔