بہاولپور : مشہور فوڈ پوائنٹ کو بند کرنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے
بہاولپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے مشہور و معروف ہوٹل ہیبٹ ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا ہے محکمہ فوڈ اتھارٹی پنجاب کی طرف سے ہوٹل پر اچانک چھاپہ مارا گیا اس دوران مختلف کھانوں میں استعمال ہونے والی اشیاء کے معیار کو چیک کیا گیا اس دوران کھانوں میں استعمال کیے جانے والا کوکنگ آئل انتہائی غیر معیاری تھا معلومات حاصل کرنے پر پتہ چلا کہ یہی کوکنگ آئل کافی عرصے سے کھانوں میں استعمال کیا جاتا رہا ہے محکمہ فوڈ اتھارٹی پنجاب کی طرف سے فوری ایکشن لیا گیا اور اس ہوٹل کو غیر معینہ مدت کے لئے سیل کر دیا گیا ہے