مزید دیکھیں

مقبول

ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی

بھارت کے شہر ممبئی سے نیویارک جانے والی پرواز...

حافظ آباد :پولیس کی کارروائی، قتل کے 2 اشتہاری ملزم اور 2 منشیات فروش گرفتار

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم...

بھارتی اداکارہ کی خفیہ شادی 4 ماہ بعد ہی طلاق پر ختم

ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ادیتی شرما کی خفیہ...

میرپور خاص: دریاؤں کے عالمی دن ،دریائے سندھ سے نہریں نکالنے پر احتجاج

میرپور خاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ)...

بینکوں کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے تک نصب نہیں

قصور
پرائیویٹ و نجی بینکوں میں سیکورٹی کے انتظامات ناقص متعدد مرتبہ واقعات رونماء ہونے کے باوجود بینکوں کی سیکورٹی پر توجہ نہ دی جاسکی تاجر برادری کا انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق قصور،چونیاں پتوکی الہ آباد ، تلونڈی ، ارزانی پور ، شامکوٹ میں بنکوں میں سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں مقامی انتظامیہ شاید کسی بڑے واقعے کے انتظار میں ہے بالخصوص تاجر برادری منشاء آڑھتی ، محمد خالد ، محمد منیر ، سیٹھ شوکت ، حاجی اشرف و دیگر نے صحافیوں سے بتایا کہ بینکوں سے لین دین کرنے پر ہم گھبراتے رہتے ہیں اکثر بینکوں میں سیکیورٹی کا نظام نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے مقامی انتظامیہ کے لوگ بھی نجی پرائیویٹ بینکوں کے عملے کو پوچھتے تک نہیں لاکھوں کروڑوں روپے ببینکوں یں پڑے ہوتے ہیں جبکہ اتنی بڑی رقم ہونے کے باوجود متعدد بینکوں کی سیکیورٹی ناقص ترین ہوتی ہے الہ آباد سمیت دیگر مقامات پر قائم بینکوں میں سیکورٹی کے ناقص ترین انتظامات ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہ ہونے پر تاجروں نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ ہم کسی بڑے واقعے سے بچ سکیں

غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری 2019 سے باغی ٹی وی سے وابستہ ہیں اور قصور میں باغی ٹی وی کے بیورو چیف تعینات ہیں،عرصہ دراز سے کالم نگار ہیں