بینک عملہ انتہائی ہڈ حرام و بدتمیز

قصور
الائیڈ بینک قصور کی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلباء سے فیس جمع نہ کرنے کی زیادتی اور برا سلوک اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل
علام اقبال اوپن یونیورسٹی اور الائیڈ بینک کے افسران بالا الائیڈ بینک قصور برانچ کا قبلہ درست کروائیں تاکہ بچوں کی فیس جمع نہ ہونے کی وجہ سے سال ضائع نہ ہو طالب علم وقاص ولد برکت اوپن یونیورسٹی کا چالان ادا کرنے کے لیے الائیڈ بینک قصور گیا اور چالان لینے والے عملہ زبیر اور اسد نے چالان نہ لیا اور کہا کہ سسٹم اپ ڈیٹ نہیں ہے پھر اگلے الائیڈ بینک گیا تو الائیڈ بینک کے نمائندے نے دوبارہ دہرا دیا کہ چالان اپ ڈیٹ نہیں ہوا اسی طرح میرے سامنے اور بھی کچھ لوگ تھے انکو بھی یہی کہا کہ آپکا ڈیٹا اپ ڈیٹ نہیں ہوا ۔الائیڈ بینک قصور جونیشنل بینک چوک کے پاس ہے طلباء سے چلان فارم رسیو نہیں کرتے اور بدتمیزی سے پیش آتے ہیں چالان فارم جمع نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کا سال ضائع ہوسکتا ہے الائیڈ بینک قصور سے تھک ہار کر میں ایم سی بی بینک گیا وہاں کے نمائندے نے چالان ریسیو کر لیا اور چالان کی سٹوڈنٹ کاپی مجھے واپس دے دی جو دس منٹ میں کام ہو گیا اسی کام کو الائیڈ بینک نے تین دن سے روک رکھا تھا الائٰیڈ بینک قصور بچوں کی فیس جمع نہیں کر رہا جسکی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے الائیڈ بینک قصور کے اعلی افسران بالا سے گزارش ہے کہ وہ اپنے سٹاف کا قبلہ درست کروائیں اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بھی اس بات کا نوٹس لے

Leave a reply