قصور
مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں نے کہا ہے کہ تاجر اپنے حقوق کیلئے متحد ہوکر اپنی جدوجہد تیز کر دیں تاکہ اپنے حقوق حاصل کئے جاسکیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کرنے کے بعد انجمن تاجران نشاط روڈ کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پوری تاجر برادری میرے ساتھ کھڑی ہے انشاءاللہ تاجروں اور مرکز ی انجمن تاجران کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنادیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران پتوکی تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے اور کرتی رہے گی میں تاجر برادری کو ہرگز مایوس نہیں ہونے دونگا انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی خدمت کا دعویٰ کرنے والے تاجروں کیلئے کچھ نا کر سکے بلکہ تاجر برادری کو نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے مگر اب تاجروں اور تاجر برادری کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ وہ جلد نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے تاکہ تاجروں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے اس موقع پر حاجی محمد ارشد گولڈن، حاجی محمد اسلم، حاجی عبدالغفور بھٹی، حاجی محمد یونس، شیخ ندیم اصغر اور شیخ محمد نعیم بھی موجود تھے

Shares: