تجاوزات کے خلاف ایکشن جاری رہے گا

0
54

قصور
الہ اباد میں گذشتہ روز تجاوزات کے خلاف مہم کا فالو اپ جاری رکھا جائے گا جنہوں نے دوبارہ تجاوزات کرنے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا ان کے خلاف مقدمات درج کروانے کے ساتھ دکانات کو سیل اور جرمانے بھی کئے جائیں گے

آن خیالات کا اظہار سردار مہتاب خاں تحصیل دار چونیاں نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر جناب عدنان بدر کا پہلے دن سے یہی مؤقف ہے کہ تحصیل چونیاں کو تجاوزات سے پاک بنانے کے ساتھ ساتھ خوب صورت بھی بنانا ہے اور اس کے لیے ہر ممکن قانونی کارروائی کی جائے گی.

سردار مہتاب خاں کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب الہ آباد کی خوبصورتی کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں اور بغیر کسی سیاسی دباؤ میں آئے سرکاری امور کو نمٹاتے رہیں گے

انہوں نے سول سوسائٹی تاجر و کاروباری برادری اہل صحافت اور شہر الہ آباد سے محبت رکھنے والوں سے تعاون کی خصوصی درخواست بھی کی ہے

Leave a reply