تحصیل انتظامیہ تجاوازت کے خلاف سرگرم

قصور
پتوکی میں تجاوازت کے خلاف انتظامیہ سرگرم
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی شہر میں لوگوں نے اپنے گھروں اور دکانوں کے باہر سیڑھیوں اور پلیوں کی بدولت راستوں کی کافی جگہ گھیر رکھی تھی جس پر پورے شہر میں لوگوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا تھا جس پر انتظامیہ نے متعلقہ لوگوں کو کئی بار نوٹس بھی جاری کئے مگر پھر بھی لوگوں کی طرف سے کوئی مثبت ردعمل نا ہوا تو آخر کار تحصیل انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے سڑکوں میں رکاوٹ بننے والی سیڑھیوں ،پلیوں وغیرہ کو پورے شہر سے ختم کر دیا
لوگوں نے تحصیل انتظامیہ کے اس اقدام کی تعریف کی ہے

Comments are closed.