قصور
کوٹ رادہاکشن تحصیل بار الیکشن تک دو متحارب گروپ آمنے سامنے جوڑ توڑ کی سیاست عروج پر ایک ایک ووٹ پر نظر جوں جوں بار الیکشن کی تاریخ نزدیک آ رہی ہے وکلاء کا الیکشن کے حوالے سے جوش بڑھتا جا رہا ہے بار کے معزز اراکین کی دعوتیں کی جا رہیں ہیں وکلاء کی فلاح وبہبود کے حوالے سے وعدے کئے جا رہے ہیں ایک ایک ووٹ پر نظر رکھی جا رہی اور مخالف گروپ کے ووٹ توڑنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں دوستوں رشتے داروں کی امداد حاصل کی جا رہی ہے الیکشن کا انقعاد 11جنوری کو ہوگا اس دفعہ پروفیشنل الائنس جس کی قیادت سینیرء ایڈوکیٹ چوہدری مسعود احمد ظفر کر رہے ہیں اور 2019 کا الیکشن بھی یہی گروپ جیتا تھا اس دفعہ صدر کا امیدوار سابقہ صدر بار چوہدری شہباز ورک جبکہ دیگر میں نائب صدر اجمل نوید ڈوگر جنرل سیکرٹری محمد یوسف نور چوہدری شاہد جوائنٹ سیکرٹری اور کرامت علی لائبریری سیکرٹری کا الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ الیکشن تک ان کا متحارب اتفاق گروپ جسکی قیادت سینیرء وکلہ سردار نبی احمد رانا تنویر حیات جوئیہ اور سابقہ بار صدر چوہدری نبی احمد کر رہے ہیں اس گروپ میں صدر کا امیدوار موجودہ نائب صدر سید ظہیرالحسن شمسی ہیں جبکہ نائب صدر کے لیے سردار اسلام قمر جنرل سیکرٹری کے لیے اصغر علی بھٹی فنانس سیکرٹری کے لیےچوہدری نبیل عمر اور جوائنٹ سیکرٹری کے لیے سردار راشد شکیل مدمقابل ہیں بار میں ممبران کی تعداد تقریبا تین سو کے قریب ہے پروفیشنل الائنس جس کے موجودہ صدر چوہدری طارق مسعود ہیں انہوں نے ایڈیشنل سیشن جج کے لیے کیبنٹ ڈویژن سے منظوری کے ساتھ مذید دو سول ججزز جوڈیشنل کمپلکس کے لیے 80 کنال اراضی اور دیگر ترقیاقی کاموں کا دعوا کیا ہے جبکہ اتفاق گروپ کی طرف سے وکلہ کی فلاح وبہبود کے ساتھ ججزز کی تعداد بڑھانے جوڈیشنل کمپلکس کی جلد سے جلد تعمیر کے وعدے کا دعوی کیا جا رہا ہے تاہم وکلاء آئندہ سال بار کی صدارت کا سہرا کس کے سر سجائینگے یہ فیصلہ ہوگا الیکشن میں

تحصیل بار کیلئے جوڑ توڑ شروع
Shares:







