تلہ گنگ ٹی ایچ کیو ہسپتال ایم این اے فوزیہ بہرام کا عوامی شکایات پر بڑا ایکشن گائناکالوجسٹ کی تعیناتی کا اشتہار جاری

تلہ گنگ (عمران رسول)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تلہ گنگ ایم این اے محترمہ فوزیہ بہرام کا عوامی شکایات پر بڑا ایکشن گائناکالوجسٹ کی تعیناتی کا اشتہار جاری۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم این اے محترمہ فوزیہ بہرام نے پاکستان تحریکِ انصاف کے دیگر مقامی قائدین کے ساتھ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تلہ گنگ کا دورہ کیا تو فتح خان تھوہا محرم خان نے ہسپتال میں گائناکالوجسٹ کی خالی آسامیوں کی طرف توجہ دلائی،جس پر ایم این اے محترمہ فوزیہ بہرام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تلہ گنگ میں گائناکالوجسٹ کی تعیناتی کا کہا،جس پر حکام نے عملدرآمد کرتے ہوئے خالی آ سامی پر گائناکالوجسٹ کی تعیناتی کا اشتہار جاری کر دیا گیا ہے،اگلے چند روز میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تلہ گنگ میں گائناکالوجسٹ کی تعیناتی متوقع ہے،عوامی وسماجی حلقوں نے محترمہ فوزیہ بہرام کی علاقائی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محترمہ فوزیہ بہرام نے ہمیشہ ضلع بھر کے مسائل پر بلا تفریق بات کی ہے اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشش کرتی ہیں

Comments are closed.