تنگ سڑکوں کے باعث جھگڑوں میں اضافہ

قصور
چونیاں میں تجاوزات مافیا پھر سرگرم،تحصیل انتظامیہ بے بس
تفصیلات کے مطابق چونیاں شہر میں ایک بار پھر سے تجاوزات مافیا کا راج ہو چکا ہے تجاوزات اتنی زیادہ بڑھ گئی ہیں کہ ایکسچینج روڈ تنگ پڑگیا ہے قبضہ مافیا نے دونوں اطراف رہڑھیاں، چھابڑیاں لگا کر راستہ کو تنگ کر دیا ہے جس سے پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تنگ سڑک کے باعث رش کے دوران لڑائی جھگڑا معمول بن چکا ہے میونسپل کمیٹی افسران و انتظامیہ نے علم ہونے کے باوجود چپ سادھ رکھی ہے
شہریوں کی کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کی اپیل

Comments are closed.