تھانہ راجہ جنگ کے علاقے میں دن دیہاڑے واردات

قصور
راءو خان والا میں رضوان میڈیکل سٹور پر ڈکیتی کی واردات
راءوخانوالہ میں دو نامعلوم نقاب پوش مسلح ڈاکو رضوان میڈیکل سٹور پر دن دیہاڑے آئے اور میڈیکل سٹور کا دروازہ بند کرکے مالک پر پستول تان لیا اور زدوکوب شروع کردیا جبکہ خوف وہراس پیدا کرنے کے لیے فائرنگ بھی کی اور جاتے ہوئے ہزاروں روپے کی نقدی، قیمتی سامان وغیرہ لوٹ کرفرار ہوگئے جس کی اطلاع میڈیکل سٹور کے مالک نے 15 پر کی لیکن حسب معمول تھانہ راجہ جنگ کی پولیس روایتی طریقہ اختیار کرتے ہوئے موقع پر تو پہنچی لیکن اُس وقت تک ڈاکو اپنا کام کرکے جا چکے تھے، علاقہ مکینوں نے تھانہ راجہ جنگ پولیس کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جس سے شہری خود کوغیر محفوظ سمجھنا شروع ہوگئے ہیں حالانکہ حکومت نے پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے آئی جی پنجاب تک کو تبدیل کردیا ہے لیکن حالات میں تبدیلی ابھی تک نظر نہیں آرہی، انہوں نے ڈی آئی جی شیخورہ رینج، ڈی پی او قصور اور دیگراعلیٰ حکام سے فوری طورپر ایکشن لیتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرکے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.