قصور
علاقہ تھانہ مصطفی آباد للیانی میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نا رُک سکا، مین فیروزپورروڈ پر بھلوسٹاپ کے قریب ڈکیتی کی واردات
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی تھانہ مصطفیٰ آباد للیانی میں ڈکیتی کا نا رکنے والا سلسہ شروع ہے جو کہ آئے دن بڑھتا ہی جا رہا ہے ایک اور واردت میں مین فروزپو رروڈ تھانہا مصطفیٰ آباد کے ایریا میں بغیرنمبری 125پر سوار ڈاکو طارق نامی شہری سے مبلغ 33000 روپیہ جبکہ صدیق نامی شہری سے مبلغ 1600 ہزار روپے اور امجد علی سے مبلغ 15000 روپیہ اور موبائل گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں
تھانہ مصطفیٰ آباد کے علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے