جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالہ سے وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا ،اجلاس میں پی ٹی آئی کی سینیر قیادت شریک ہوگی،اجلاس میں جنوبی پنجاب، نئے سیکریٹریٹ اورفنڈز سے متعلق اہم فیصلے کیے جائینگے .

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جہانگیر ترین،جعفرلغاری،نصراللہ دریشک سمیت دیگر رہنما شریک ہونگے ،اجلاس میں پنجاب حکومت کی نمایندگی ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کریں گے .

اجلاس میں ملتان یا بہاولپور میں سیکریٹریٹ بنانے سے متعلق مشاورت کی جائے گی ،اجلاس میں قانون سازی،وسائل کی تقسیم،کمیشن کے قیام سمیت دیگرامورکا جائزہ لیا جائے گا.

Shares: