قصور
اسرائیلی جارحیت کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز اٹھانا سوشل میڈیا کو سخت ناپسند،فلسطینیوں و حماس کی حمایت میں ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس ختم
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی کی حالیہ درندگی اور فلسطین و حماس کی حمایت میں سوشل میڈیا پر آواز اٹھانا جرم بن گیا سوشل میڈیا نے حماس و فلسطین کی حمایت کرنے پر پاکستان بھر سے ہزاروں ٹویٹر،فیسبک،انسٹاگرام اکاؤنٹس ختم کر دیئے واضع رہے کہ ماضی میں بھی کشمیر و فلسطین شام و عراق برما و افغانستان کی حمایت میں آواز اٹھانے پر لاکھوں پاکستانیوں کے اکاؤنٹس ختم کئے جا چکے ہیں خاص طور پر حافظ محمد سعید،لشکر طیبہ،جیش محمد،ذکی الرحمن لکھوی،جماعت الدعوہ،خادم حسین رضوی جیسے الفاظ پوسٹ کرتے ہیں وارننگ ملتی ہے اور پھر عارضی طور پر اکاؤنٹ محدود کر دیا جاتا ہے اور اس کے بعد دوبارہ ان الفاظ کے پوسٹ کرنے پر اکاؤنٹ مستقل اڑا دیا جاتا ہے
سوشل میڈیا صارفین نے آزادی اظہار رائے پر قدغنیں لگانے پر گورنمنٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کو سرکاری طور پر اٹھایا جائے تاکہ آزادی اظہار رائے کا صحیح حق مل سکے