مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آزادی مارچ کی اجازت دے کر ہم پر کوئی احسان نہیں کیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آزادی مارچ کی اجازت دے کر ہم پر کوئی احسان نہیں کیا، احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے جو ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کا آغاز 27 اکتوبر کو ہو گا اور ہم 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے، رہبر کمیٹی حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کرے گی ،بیک ڈور رابطے کسی سے بھی نہیں اس حوالہ سے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں

مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت آزادی مارچ کے شروع ہونے سے پہلے ہی گھبرا چکی ہے اسی لئے علاقوں میں کینٹنر پہنچا دیے گئے اور ہمارے کارکنان کو گرفتار کیا گیا، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ہم جب اسلام آباد آئیں گے تو حکومت کا استعفیٰ لے کر واپس جائیں گے اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، ہمارے قافلوں کو روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے، جن سے ڈینگی نہیں کنٹرول ہو رہا وہ ہمیں روکیں گے؟

Shares: