حکومت فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں مسافروں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد رحمان

0
28

فیصل آباد( )سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب اسدرحمان گیلانی نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور ڈویژنل کمشنر عشرت علی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر محمدعلی، سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین بھی موجود تھے۔ ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو کم اخراجات میں بہترین،آرام دہ اور باوقار سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع پلاننگ کی ضرورت ہے اس سلسلے میں پرانے روٹس کو بحال کرنے کے ساتھ نئی سفری سہولتیں بھی میسر آنی چاہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کو نئی بس سروس شروع کرنے کے سلسلے میں درکار لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے ہدایت جاری کی گئی ہے۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے ڈویژنل کمشنر سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں مسافروں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔دریں اثناء سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب اسد رحمان گیلانی نے ڈپٹی کمشنر محمد علی کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے مسافر گاڑیوں کی پاسنگ،انکی فٹنس کی صورتحال،کرایوں کی وصولی سمیت مسافروں کی انتظار گاہ کا دورہ کرکے موجود مسافروں سے گفتگو بھی کی اور کرایوں کی وصولیوں کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے پبلک ٹائلٹس میں صفائی ستھرائی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کی تاکید کی۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹس کی پاسنگ اور فٹ/ان فٹ کاجائزہ لینے کیلئے فیصل آباد میں وہیکل انسپکشن اینڈسر ٹیفیکیشن سسٹم لایا جا رہا ہے۔انہوں نے سٹی ٹرانسپورٹ ٹرمینل کا بھی دورہ کیا اوردستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے پبلک ٹرانسپورٹس اڈوں میں کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت پودے بھی لگائے۔انہوں نے صفائی ستھرائی کویقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دستیاب اراضی کو شجرکاری کے لئے بروئے کار لایا جائے۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے جھنگ روڈ پر پرتاب نگر میں آٹے کی چکی کو بھی چیک کیااور45روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت کے عمل کاجائزہ اور صارفین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے انہیں ضلع فیصل آباد میں آٹے کی دستیابی کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کا ٹاسک بھی تفویض کیا ہے۔اس مقصد کے لئے وہ مختلف علاقوں میں آٹے کی چکیوں پر سرکاری گندم اور آٹا کی قیمت کو چیک کررہے ہیں۔ڈی ایف سی علی عمران نے صوبائی سیکرٹری کو آٹے کی صورتحال پر بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول،اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹرجنرل بس سٹینڈ رانا حبیب اللہ بھی موجود تھے۔انہوں نے ڈی سی آفس میں ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی پر بریفنگ بھی لی اور سیکرٹری آرٹی اے کو ضروری ہدایت جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے بتایا کہ شہریوں کو سفر کی معیاری سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہیکل انسپکشن اینڈ سر ٹیفکیشن سسٹم کی بدولت گاڑیوں کی فٹنس جانچنے سمیت دیگر امور میں مدد ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ ڈی آر ٹی اے کی ماہانہ میٹنگ کرکے شعبہ ٹرانسپورٹ سے متعلقہ امور کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔انہوں نے ضلع میں فلور ملز سے گندم کی سپلائی،آٹے کی فروخت کے امور،ٹرکنگ پوائنٹس،فیئرپرائس شاپس کے قیام کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ موثر مارنیٹرنگ سے آٹے کی صورتحال تسلی بخش ہے۔سیکرٹری آرٹی اے نے صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو محکمانہ کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔

Leave a reply