حکومت پنجاب کی ہدایات پر

0
48

)محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر تھیٹریکل سرگرمیوں کے لئے مرتب کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری کی زیر صدارت تھیٹرز مالکان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد عمران رضا کے علاوہ منروا، منروا گولڈ، سبینہ، صنم ودیگر تھیٹرز کے مالکان بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ایس او پیز سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ڈرامیٹک سرگرمیوں کی باقاعدہ اجازت کے لئے تین روز قبل درخواست جمع کرائی جائے جبکہ ڈرامہ سے دو روز پہلے سنسرریہرسل کا انتظام ہونا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ ڈرامیٹک سرگرمیوں کے معینہ اوقات کی پابندی کی جائے، ڈرامہ کی حقیقی پروفارمنس سے ذومعنی، غیر اخلاقی گفتگو وحرکات نہیں ہونی چاہیں۔انہوں نےواضح کیا کہ ڈراموں کےتشہیری مواد کے ذریعہ دھوکہ دہی کا تدارک، دروان سنسر ریہرسل میں غیر متعلقہ افراد موجود نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ وضع کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمدہونا چاہیے اس ضمن میں چیکنگ کا عمل جاری اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

Leave a reply