خطرناک ملزمان ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار

0
41

قصور
پولیس چوکی کھارا کی کاروائی،ملزمان ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار،موٹر سائیکل برآمد،ملزمان خطرناک مقدمات میں مطلوب تھے

تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کی ہیں تھانہ صدر قصور کی
پولیس چوکی کھارا کے انچارج علی رضا اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے کاروائی کرتے ہوئے تین خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا ہے
گرفتار ملزمان میں شاہنواز ولد عارف،اکرم ولد اقبال اور عدنان ولد جمیل سے ناجائز اسلحہ ایک عدد پسٹل 30 بور،ایک عدد ریوالور 32 بور اور ایک عدد رائفل 44 بور بمعہ گولیاں برامد کی ہیں
ملزمان سے ایک عدد موٹر سائیکل سی جی ون ٹو فائیو AMB 6811 ماڈل 2022 بھی برآمد ہوا ہے
ملزمان قصور پولیس کو پانچ مقدمات بشمول 392 میں مطلوب تھے
خطرناک ملزمان کو گرفتار کرنے پہ ڈی پی او قصور نے انچارج چوکی کھارا اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے

Leave a reply