”خوابوں کے بند دروازے“ شائع ہو گیا

0
64

امین بھایانی کا افسانوی مجموعہ ”خوابوں کے بند دروازے“ شائع ہو گیا۔امریکہ میں مقیم معروف ادیب امین بھایانی کا تیسرا افسانوی مجموعہ ”خوابوں کے بند دروازے“ شائع ہو گیا ہے۔ کتاب کا تعارفی فلیپ ممتاز و نامور ادبا نے لکھا ہے جس میں انہوں نے شاندار الفاظ میں مصنف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ امین بھایانی نے اس کتاب میں لوگوں کے عمومی مسائل کو کہانیوں کا موضوع بنایا ہے اور ان کی نفسیاتی توضیح بھی کی ہے جو کہ ایک کہنہ مشق ادیب ہی کر سکتا ہے۔مصنف نے اپنے دلچسپ اسلوب سے ہر عمر کے لوگوں کے لیے اس کتاب میں دلچسپی کا سامان کر دیا ہے۔ مصنف کی گہری سوچ اور فلسفہ ان افسانوں میں جھلکتا ہے۔ اس سے قبل امین بھایانی کے دو افسانوی مجموعے ”بھاٹی گیٹ کا روبن گوش“ اور ”بے چین شہر کی پُرسکون لڑکی“ شائع ہو کر ادبی حلقوں میں داد پا چکے ہیں۔ اس کتاب میں شامل افسانے پاک و ہند کے نامور ادبی جرائد میں شائع ہوکر داد پاچکے ہیں۔امین بھایانی مصنف منفرد طرز تحریر کی بدولت ادبی حلقوں میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ ان کی کتابوں کا شدت سے انتظار کیا جاتا ہے اور پذیرائی کے اعتبار سے یہ سر فہرست شمار ہوتی ہیں۔کتاب خوب صورت ٹائٹیل اور عمدہ طباعت سے مزین ہے۔ یہ افسانوی مجموعہ ”کتاب والا پبلشر“ اور ”فضلی سنز“ کے باہمی اشتراک سے شائع کیا گیا اور کتاب سرائے اردو بازار لاہور سے بھی دستیاب ہے۔

Leave a reply