دنیاپور : انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

0
47

دنیاپور ( نمائندہ باغی ٹی وی) 10 دسمبر کو دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا گیا


تفصیلات کے مطابق دنیاپور پریس کلب سے کاظمی چوک تک نوجوانوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی
ریلی کا آغاز پریس کلب دنیاپور سے ہوا
نوجوان نے کشمیریوں کی حمایت میں پینا فلیکس اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں کشمیریوں کی حمایت میں نعرے درج تھے

ریلی کے اختتام پر دنیاپور یوتھ الائنس کے صدر محمد عبدالمنان اور وائس صدر محمد آفاق چٹھہ نے شرکاء سے خطاب کیا اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی

Leave a reply