قصور میں پولیس مقابلہ دو ڈاکو جانبحق ایک پولیس اہلکارا شہید 3 اہلکار زخمی
تفصیلات کے مطابق رات گئے تھانہ صدر پولیس اہلکاران نے قادی ونڈ روڈ پر واقع پولیس ناکے پر موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جو نا رکے اور فائرنگ کرتے بھاگ گئے جن کا تعاقب کیا گیا تو پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین موضع ورن کے مقام پر مقابلہ شروع ہو گیا جس سے ایک پولیس کانسٹیبل محمد فیصل نامی کانسٹیبل شہید ہو گیا جبکہ 3 پولیس اہلکار محمد عمران اے ایس آئی ،کانسٹیبل شاہین اور سب انسپیکٹر اشرف شدید زخمی ہو گئے جبکہ دو ڈاکو پولیس کی گولیوں سے ہلاک ہو گئے
شہید ہونے والا اہلکار محمد فیصل زینب قتل کیس میں زینب کے والد کا سیکیورٹی گارڈ بھی رہ چکا ہے جبکہ عمران اے ایس آئی 6 روز قبل تھانہ راجہ جنگ چوکی اوراڑہ سے تبدیل ہو کر تھانہ صدر تعینات ہوا ہے
لوگوں نے پولیس اہلکار کی شہادت پر سخت رنج و غم کا اظہار کیا اور ڈاکوؤں کو مارنے پر پولیس کی جرآت و کارکردگی کی داد دی ہے
دو ڈاکو ہلاک ایک پولیس اہلکار شہید 3 زخمی
