ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ غازی خان سٹی کے سینئر نائب صدر راشد بخاری قتل کیس میں ملوث ملزم اعزاز سدوزئی کے والد محمد الیاس خان سدوزئی نے تحریک منہاج القران ساؤتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سیف اللہ خان سدوزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد بخاری قتل کیس میں اسکے بیگناہ بیٹے کو پھنسایا جا رہا ہے عید سے ایک روز قبل سی ٹی ڈی ملتان نے ہمارے گھر واقع شہزاد کالونی میں ریڈ کیا اور ہمارے گھر کی مکمل تلاشی لی گئی ضروری دستاویزات کپڑے موٹر سائیکل سمیت گھر کا کونہ کونہ چیک کیا گیا اور میرے بیٹوں یوسف، مشرف، ثاقب اور ایک بیٹی سمیت مجھے حراست میں لے کر ملتان آفس لے گئے جہاں ہمیں ایک ایک کرکے تفتیش کیلئے رکھا گیا مجھے کہا کہ آپ نے راشد بخاری کا قتل کیا ہے لہٰذا آپ کو اس کیس میں گرفتار کیا ہے میں نے جواب میں کہا کہ میں 60 سال کا بزرگ ہوں ریٹائرڈ پولیس ملازم ہوں میں کیوں راشد بخاری کو قتل کروں گا جس پر مجھے اور میرے بیٹوں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیاپھر ایک دن بعد دوبارہ ملتان سی ٹی ڈی اور پولیس نے میرے گھر ریڈ کیا میرے سامنے ایک کپڑے میں لپٹا پستول جو کہ لوہے کی الماری کے نیچے فرش پر رکھ کر اٹھایا اور کہا کہ یہ آلہ قتل ہے جو ہم نے برآمد کرلیا ہے اور کہا کہ آپکی بیٹی کے شہید راشد بخاری کیساتھ تعلقات تھے جس کی بنا پر آپکے بیٹے نے اس کو قتل کیا ہے جبکہ میں خود روزانہ اپنی بیٹی کیساتھ جوبلی آفس جاتا تھا اور واپس لے آتا تھا پھر بعد میں میری بیٹی کا داخلہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ہو گیا جس کی بنا پر میں نے جوبلی انشورنس سے اپنی بیٹی کی جاب ختم کرائی اعزاز سدوزئی کو حراست میں لینے کے بعد 15 دن گزرنے کے بعد میں نے اعلی افسران سے اپنے بیٹے کی رہائی کیلئے ملاقاتیں کی تو انہوں نے کہا آپ کا بیٹا بے گناہ ہے بہت جلد چھوٹ جائے گالیکن گزشتہ روز سوشل میڈیا کے ذریعے ہمیں معلوم ہوا کہ میرے بیٹے اعزاز کو راشد بخاری قتل کیس میں باضابطہ ملوث کر لیا ہے جس پر ملتان آر پی او کی جانب پریس ریلیز جاری کی گئی ہے ملزم کے والد نے مزید کہا کہ میں آج حلفا کہتا ہوں کہ اگر میرا بیٹا قاتل ثابت ہوا تو میرے بیٹے کا خون مدعیان پر معاف ہے صرف کچھ بااثر لوگ اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لیے ہمیں پھنسا رہے ہیں میرا بیٹا بے گناہ ہے میری اعلی عدلیہ، آرمی چیف اور وزیر اعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے اس سلسلہ میں رابطہ کر نے پر جے ٹی آئی ٹیم کے ممبر ڈی ایس پی سٹی ڈیرہ ضیاء الحق نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ سے اس کی تفتیش جدید بنیادوں پر جاری تھی کیس کے حوالے سے چار ہزار سی ڈی آر لی گئیں جبکہ چار سو بندوں کی فیملی ٹری بھی اکٹھی کی گئی جوبلی میں کام کرنے والے ملازمین کے بیانات نوٹ کیے گئے اور تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس سے آلہ قتل اوروادات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے ملزم نے باقاعدہ اعتراف جرم کیا ہے ملزم ایک شکی مزاج انسان ہے اور کئی مرتبہ مقتول سے بہن سے روابطہ کے حوالے سے الجھ بھی چکا تھا اس رنجش کی بنا پر اس نے راشد بخاری کو قتل کیا ملزم کی گرفتاری میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے گئے ہیں اس کے والد کا بیانات سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔

Shares: