قصو ر
ریسکیو 1122 نے مارچ کے مہینے میں 1827ریسکیوآپریشن انجام دئیے انچارج ریسکیو قصور انجینئرسلطان محمود
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122قصور انجینئر سلطان محمود کی زیر صدارت ماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئرسلطان محمود نے گذشتہ ماہ کی اہم سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت کے ساتھ مل کر ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنزاور ریسکیو ڈرائیورز کو مخصوص ذاتی حفاظتی آلات کے ساتھ مشتبہ کرونا مریضوں تک رسائی اور ان کو ایمبولینس کے ذریعے متعلقہ ہسپتال میں منتقلی،بعداز منتقلی لباس کو تلف کرنے ایمبولینس کو جراثیم کش ادویات سے پاک کرنا اور دیگر ضروری اقدامات کے بارے میں تربیت فراہم کی گئی ہے جبکہ شہر کے اہم شاہراؤں اور چوراہوں پر جراثیم کش سپرے بھی کیا گیا ہے موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اور تمام اہلکاروں کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کرونا کی وبا سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹاجا سکے۔ہمیشہ کی طرح اس صورتحال میں بھی ریسکیورز نے فرنٹ لائن ورکرزکے طورپر اپنی خدمات جاری رکھیں ہوئیں ہیں جس کے تحت مشتبہ کرونا مریضوں کو مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ریسکیو ٹیمیں اب تک 24 مشتبہ کرونامریضوں کو اسپتال منتقل کر چکی ہیں جن میں سے بیشتر کے ٹیسٹ نیگیٹو آ چکے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کی عوام کو اس کو مشکل وقت میں گبھرانا نہیں چاہیے ہم سب مل کر کرونا وائرس کا مقابلہ کریں گے اور اس کو شکست دیں گے اجلاس کے اختتام پر ماہانہ کارگردگی رپورٹ جاری کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 قصورنے مارچ کے مہینے میں 1827 ریسکیو آپریشنز انجام دیے ان آپریشنزمیں 1946ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیاجن میں سے 184افراد کو موقع پرطبی امداد دی گئی46 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہو ئے اس کے علاوہ 1716افراد کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے,48روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ 609میڈیکل 971 3 عمارتیں گرنے کے بھی 6واقعات رپورٹ ہوئے اس دوران سروس نے سات منٹ سے کم اوسط ریسپانس ٹائم بھی برقرار رکھا جبکہ روزانہ اوسط ایمرجنسی کی تعداد59رہی مارچ کے مہینے میں قصورمیں آگ لگنے کے18حادثات میں بروقت اور جدید طرز پر فائر فائٹنگ کرتے ہوئے حادثات کو سانحات بننے سے بچا یا گیا جس سے شہریوں کو احساس تحفظ فراہم ہوا۔اس کے علا وہ عو ا م ا لنا س کو بہتر میڈیکل سہولیات ا و ر مفت ایمبو لینس سروس کے تحت ضلع قصور میں ریسکیو 1122 نے کل431 مریضوں کو لا ہور کے مختلف ہسپتا لوں میں منتقل کیا جس سے مریضوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات میسر ہوئیں

Shares: