قصور
ریسکیو 1122 قصور کی ہیلپ لائن پر کی جانے والی کال لاہور میں ریسیو ہونے لگی شہری سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق کل سے ریسکیو 1122 قصور کی ہیلپ لائن پر کی جانے والی کالیں لاہور ریسکیو آفس میں ریسیو ہونے لگیں کل شام 5:30 منٹ پر رائیونڈ روڈ پر اٹھیل پور کے رہائشی محمد مشتاق کا کھارا موڑ کے قریب ایکسیڈنٹ ہوا اور ٹانگ ٹوٹ گئی جس پر مسافروں نے 1122 قصور آفس کال کی تو کال لاہور آفس نے ریسیو کی جس پر شہریوں نے پریشان ہو کر بار بار کالیں کیں مگر ہر بار کال لاہور آفس میں ہی ریسیو ہوئی جس پر لاہور آفس نے ریسکیو 1122 کا لینڈ لائن نمبر 0492772401 دیا مگر اس پر کال ملانے سے نمبر بزی جاتا رہا تنگ آ کر شہریوں نے زخمی مشتاق کو رکشے پر ہسپتال پہنچایا ایسا کئی مرتبہ ہو چکا ہے لوگوں نے ریسکیو کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کو درست کیا جائے تاکہ قصور سے ملائی گئی کال قصور دفتر ہی ریسیو کرے

ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن غیر فعال شہری پریشان
Shares:






