قصور
ڈاکوؤں کی گرفتاری ایس ایچ او الہ آباد ملک محمد طارق اعوان کی بہت بڑی کامیابی
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ الہ آباد نے خطرناک ڈاکو گرفتار کر لئے چونکہ امن وامان کو قائم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے اچھے آفیسر کی کارکردگی پر عوام مطمئن ہو جاتی ہے بصورت دیگر عوام کا غم وغصہ پولیس رویہ کے ہوتا ہے
ان خیالات کا اظہار سابقہ ممبر ضلع کونسل حاجی محمد اسماعیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کا کلچر تشدد، رشوث خوری، اور اختیارات کا ناجائز استعمال جیسے جرائم کی وجہ سے عوام پولیس سے بدظن ہوچکی ہے لیکن محکمہ میں اچھے لوگ بھی موجود ہیں گزشتہ روز الہ آباد پولیس نے عوام کے ساتھ مل کر تاجر کے ساتھ ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو تعاقب کر کے فوری طور پر پکڑ لیا جو کہ بہت خوش آئند بات ہے SHO الہ آباد دیگر پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ ببر کھائی کے نوجوان بھی خراجِ تحسین کے لائق ہیں جنہوں نے مسلح ڈاکوؤں کو قابو کر کے عوام کا حوصلہ بلند کیا حاجی محمد اسماعیل نے SHO ملک محمد طارق اعوان،دیگر ملازمین اور سول سوسائٹی کے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم عوام ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں محکمانہ طور پر بھی ان کے لئے انعامات کا اعلان کیا جائے

Shares: