بھارتی ریاست چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اے کے ترپاٹھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے۔ان کی عمر62سال تھی۔ جسٹس ترپاٹھی جو کہ اس وقت بھارتی محتسب عدالت کے رکن بھی تھے 2اپریل کو کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے اور انہیں نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کیا گیا تھا جہاں گزشتہ روز ان کی حالت بگڑ گئی اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تاہم ہفتہ کی شام کووہ چل بسے۔ان کی بیٹی اور باورچی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے لیکن وہ صحت یاب ہو کر گھر واپس چلے گئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں کورونا وائرس کے 2411مریضوں کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے بھارت میں کل مریضوں کی تعداد 37776ہو گئی جب کہ گزشتہ روز 76افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1223ہو گئی ہے۔

Shares: