ساہیوال۔ (اے پی پی)ساہیوال چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں ڈیموکریٹک اینڈ اپنا گروپ نے میدان مارلیا‘کارپوریٹ اور ایسوسی کلاس کی تمام سیٹیں جیت لیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے انتخابات میں ڈیمو کریٹک اینڈ اپنا گروپ کے تمام امیدواروں نے اتحاد گروپ کے امیدواروں کو شکست دیکر تمام سیٹیں جیت لیں۔ انتخابی نتائج کے مطابق کارپوریٹ کلاس کے شیخ عظمت سلیم 142‘ساجد علی چوہان 136‘رانا صدیق 135اور شاہد اقبال بھٹی 135ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ شیخ ہارون شاہد 105ووٹ لیکر ہار گئے۔ ایسوسی ایٹ کلاس میں نوید انجم 533‘ حاجی محمدایوب 523‘محمدوسیم حفیظ 478اورغلام مصطفی قاسم 476ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ رانا عبدالقیوم 383‘میاں عبدالوحید 321‘حاجی ذوالقرنین 290اور حاجی محمدوسیم 190ووٹ لیکر ہا ر گئے ہیں۔ اس طر ح ڈیموکریٹک اینڈ اپنا گروپ نے تمام سیٹیں جیت لی ہیں اور اب صدارتی اوردیگر عہدوں پر ہونے والے انتخابات میں بھی ان کی 100فیصد کامیابی یقینی ہے۔

Shares: