سحری کرنا بھی مشکل ہو گیا

قصور
چونیاں کے نواحی دیہات میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن،میانوالہ گھاٹ،دیسو وال و دیگر دیہات میں لوگوں کو سحری میں شدید مشکلات کا سامنا،متاثرین کی لیسکو اہلکاروں کو بددعائیں تفصیلات کیمطابق چونیاں کے نواحی دیہات میانوالہ گھاٹ، دیسو وال، گجن سنگھ، گلانوالہ،ہرچوکی و دیگر دیہات میں آئے روزبجلی کی بندش نے دیہاتیوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی بجلی رات 10 بجے بجلی غائب ہوگئی اہلکاروں کے ساتھ رابطہ کیا گیا تو جواب ملا تاریں ٹوٹ گئی ہیں جبکہ اس وقت نہ ہی آندھی آئی تھی اور نہ ہی بارش۔اہلیان دیہہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ پہلی بار نہیں ہوا ویسے بھی عام روٹین میں بادل ایک سو کلومیٹر دور ہوتے ہیں تو بجلی غائب ہوجاتی ہے اور چونیاں سے 100 کلومیٹر بادل دور چلے جاتے ہیں تو پھر بجلی آتی ہے اللہ ہی حافظ ہے ان واپڈا والوں کا جو کسی کو سکون کے ساتھ سحری کرنے نہیں دیتے ہیں اور نہ ہی افطاری۔ ان کاٹائم اس وقت شروع ہوتا ہے جب مسلمانوں کی عبادت کا ٹائم شروع ہوتا ہے۔اپنے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے اور یونٹ پورے کرنے کیلئے تار ٹوٹنے اور فیڈر ٹرپ کرنے کا معقول سا جواب پہلے سے ہی تیار ہوتا ہے۔اگر تاریں اتنی ہی خستہ ہیں تو انہیں ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کر کے اہلیان دیہہ کو آئے روز کے عذاب سے نجات دلائیں۔لیکن کرپٹ لیسکو اہلکار یونٹ پورا کرنے کیلئے کوئی اور جواز ڈھونڈ لیں گے۔

چونیاں (تحصیل رپورٹر) رمضان صبراو ررواداری کا مہینہ ہے۔اس ماہ میں نیکیوں کا اجر ستر گنا بڑھ جاتا ہے۔ شیاطین قید کر دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر کے جنت کے دروزے کھول دیئے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار قاری یاسین عابد، طاہر رحمان وہابی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے طویل لاک ڈاؤن ہے۔لوگوں کے روزگار بند ہیں۔اس ماہ مبارک میں اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔ مخلوق خدا کی خدمت کرنے سے ہم اپنے روٹھے رب کو منا سکتے ہیں۔ہمیں سچے دل سے توبہ کرنی چاہئے۔اور مصیبت کی گھڑی میں اپنے مسلمان بھائیوں کی دل کھول کر مدد کر کے جنت میں جگہ بناسکتے ہیں

Comments are closed.