قصور تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود میں جواء میچ پرچی گیم دانہ جاری پولیس خاموش تماشائی
تفصیلات کے مطابق قصور لنڈا بازار میں جواء گیم میچ پرچی کئی سالوں سے ہو رہی ہے اسلام عرف اسلامی نامی شخص روزانہ مارکٹ کی چھت پر سرعام جواء کرواتا ہے اور اپنے ٹاؤٹ مافیا کی مدد سے پرانا شناختی کارڈ روڈ پر بھی اپنے آدمی کھڑے کرکے ڈیلی لاکھوں روپے اکھٹے کر رہا ہے عوامی سماجی ،دینی اور مذہبی تنظیموں نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
جواء کروانے والے شخص کے کئی پرچے بھی درج ہیں مگر پولیس اس کے اڈے کو بند کروانے میں ناکام ہے اڈے کا مالک اسلام عرف اسلامی کا کہنا ہے کے میں پولیس کو منتھلی دیتا ہوں کوئی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا

Shares: