سیاستدانوں کو منٹھلیاں بند ہو گئیں
قصور
الہ آباد تحصیل چونیاں کے نان کمپیوٹرائز پٹوار سرکلوں سےسیاستدانوں کی منتھلیاں بند سیاستدان شدید پریشان ناجائز آمدنی رک گئی اعلیٰ ریونیو افسران نے حکم دیا ہے کہ زبانی بیعہ انتقالات درج کرنے کی بجائے صرف رجسٹری پاس کروائی جائے
تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر نے حکم دیا ہے کہ زمیں کے زبانی بیعہ انتقالات درج کرنے کی بجائے رجسٹریاں پاس کروائی جائیں جس سے نان کمپیوٹرائز حلقوں کو جان بوجھ کر کرپشن کے لئے کمپیوٹرائز نہیں کیا گیا تھآ کیونکہ پٹوار سرکل کے وہ شہر ی اور کمرشل حلقے جن میں چونیاں سٹی، کنگن پور، تلونڈی، الہ آباد، گہلن ہٹھاڑ وغیرہ شامل تھے یہ پٹواری حلقے پٹواریوں اور سیاستدانوں کے لئے سونے کی چڑیا تھے ان حلقوں میں تعینات ہونے والے پٹواری بھاری رشوت اور سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے تعینات ہوتے تھے مذکورہ حلقوں کے پٹواری کروڑ پتی بن چکے ہیں ان حلقوں سے بعض سیاستدانوں کو باقاعدہ منتھلی ادا کی جاتی تھی زبانی بیعہ انتقالات درج نہ ہونے سے پٹواری شدید پریشان ہیں اور انہوں نے سیاستدانوں کی منتھلیاں بھی بند کر دی ہیں مذکورہ حلقوں کے پٹواری بعض کرپٹ افسران کی بھی ناجائز ضروریات پوری کرتے تھے اور بعض افسران کو منتھلی بھی دی جاتی تھی