قصور
سول ڈیفنس کے کرپٹ اہلکاروں نے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں انکی سرپرستی میں کالج روڈ، سبزی منڈی روڈ،روڈ کوٹ، شہباز روڈ اور شہر کے دیگر مقامات پر جگہ جگہ منی پٹرول پمپس قائم ہو گئے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل اور وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار سے فوری نوٹس لے کر شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
تفصیل کے مطابق سول ڈیفنس کے کرپٹ اہلکاروں نے منتھلیاں لیکر اپنی زیر سرپرستی شہر میں جگہ جگہ منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ کی دکانیں قائم کرکے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے،کسی بھی ناخوشگوار حادثے کی صورت میں جانی و مالی بڑی تباہی ہو سکتی ہے کالج روڈ، سبزی منڈی روڈ،روڈ کوٹ، شہباز روڈ اور شہر کے دیگر مقامات پر جگہ جگہ مین سڑکوں اور گلی محلوں میں منی پٹرول پمپس و گیس ری فلنگ کی دکانیں سول ڈیفنس کے کرپٹ اہلکاروں کی سرپرستی میں کھل چکی ہیں اور سول ڈیفنس کا عملہ ان کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے ان سے منتھلیاں اکٹھی کرکے اپنے ”اثاثے“ بڑھا رہا ہے اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ کچھ عرصہ قبل اس حوالے سے سپیشل برانچ نے سول ڈیفنس کے کرپٹ عملہ کی کرپشن بارے ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی تھی مگر ضلعی انتظامیہ ناگزیر وجوہات کی بناء پر ان کے خلاف کارروائی نہ کر سکی اور کرپشن کہانی کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری و ساری ہے ذرائع کے مطابق سول ڈیفنس کے اہلکاران ضلع بھر کے منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ دکانوں سے لاکھوں روپے ماہانہ منتھلی اکٹھی کرتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے کچھ افسران بھی ان منتھلیوں سے”مستفید“ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے سول ڈیفنس کے کرپٹ اہلکاران کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی اس بارے میں شہری ضلعی انتظامیہ کو کئی درخواستیں بھی دے چکے ہیں مگر نہ تو ان منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے اور نہ ہی سول ڈیفنس کے عملہ کے خلاف کوئی کارروائی اب تک کی گئی ہے محکمہ سول ڈیفنس قصور کا اگر کبھی دکھاوے کیلئے منی پٹرول پمپس کے خلاف کوئی کارروائی کرتا بھی ہے تو جن منی پٹرول پمپس سے منتھلی لی جاتی ہے ان کو موبائل فون پر کارروائی سے متعلق پہلے ہی آگاہ کر دیا جاتا ہے اور وہ اپنی دوکانیں بند کرکے بھاگ جاتے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل اور وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار سے فوری نوٹس لے کر شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ایف آئی اے اور نیب سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ سول ڈیفنس کے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے اور کرپشن سے بنائے گئے غیر قانونی اثاثے ضبط کرکے قرار واقعی سزا دی جائے
س
سول ڈیفینس کی نااہلی،لوگوں کی زندگیاں خطرے میں
Shares: