سٹی ٹریفک آفیسر کا پیغام

0
46

قصور
الہ آباد ٹریفک قوانین کی پابندی باشعور قوموں کا شیوہ ہے قوانین پر عمل کرنے سے حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے
ٹریفک آفیسر اشفاق ڈولہ
ون وے کی خلاف ورزی اور موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استمال کریں جوکہ آپکی زندگی کا بہترین ضامن ہے دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے سے مکمل اجتناب کریں تیز رفتاری کا انجام موت ہے تیز رفتاری سے پرہیز کریں
تفصیلات کے مطابق ٹریفک آفیسر اشفاق ڈولہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری ون وے کی خلاف ورزی نا کریں اور موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استمال کریں جوکہ آپکی زندگی کا بہترین ضامن ہے دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے سے مکمل اجتناب کریں تیز رفتاری کا انجام موت ہے اس سے پرہیز کریں ٹریفک قوانین پر عمل کرنا باشعور قوموں کا شیوا ہے الہ آباد اور اس کے گردونواح میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لئے سکولز کالجز اور بازاروں میں آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے جس سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں نئی نسل کو ٹریفک قوانین کے متعلق شعور اور آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے اشفاق ڈولہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیوروں اور والدین سے اپیل ہے کہ اپنے کم عمر بچوں کو ہرگز ڈرائیونگ نہ کرنے دیں تاکہ ٹریفک قوانین کے حوالے سے غفلت اور لاپرواہی برتنے سے ہم اپنی زندگی کو داو پر لگاتے ہیں جوکہ غلط ہی نہیں بلکہ جرم بھی ہے قوانین ہمیشہ بہتری کے لئے بنائے جاتے ہیں ٹریفک قوانین اور ان پر عملدرآمد انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے ہیں

Leave a reply