سٹی ٹریفک پولیس اور بااثر افراد رکشہ ڈرائیوروں کیلئے وبال جان
قصور
الہ آباد میں رکشہ ڈرائیوروں سے سرکاری پرچی کے علاوہ پچاس روپے بھتہ وصول کیا جانے لگا،چونیاں،کنگن پوراور قصور روڑ پرچلنے والے غریب رکشہ ڈرائیوروں سے زبردستی جگا وصول کیا جاتاہے،انتظامیہ با اثر افراد کے خلاف کاروائی سے گریزاں،رکشہ یونین کے رہنماؤں کا وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں چاروں مین سڑکوں پر رکشوں سے با اثر افراد پچاس روپے فی پھیرا بھتہ وصول کرتے ہیں بھتہ نہ دینے والے غریب رکشہ ڈرائیوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے غریب رکشہ ڈرائیور مجبوری کے تحت بیس روپے سرکاری پرچی کے علاوہ پچاس روپے فی پھیرا بھتہ دینے پر مجبور ہیں رکشہ یونین کے رہنماؤں رمضان جانی،نوید،عبدالراق،ابو ہریرہ،سلیم،نعیم و دیگر نے بتایا کہ با اثر افراد ٹریفک اہلکاروں سے بھی ملے ہوئے ہیں جگا نہ دینے والے غریب رکشہ ڈرائیوروں کے ناجائز چالان کرواتے ہیں اور رکشہ میں سواریاں بھی نہیں بٹھانے دیتے انہوں نے ویر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے فوری نوٹس اور با اثر بھتہ مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے رکشہ یونین کے رہنماؤں نے مذید کہا کہ اگر بے جا چالان اور بھتہ بند نہ کروایا گیا تو ہم پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کریں گے