سی ای او ایجوکیشن منڈی بہاوالدین کی شدید کرپشن کا انکشاف

0
50

خصوصی رپورٹ (کاشف تنویر ) سیاسی آشیرباد سے بار بار ایک ہی جگہ پر تعینات ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سید توقیر شاہ نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ۔پرائیویٹ سکولوں سے نذرانوں کی وصولی اور کرپشن کی انتہا۔تفصیلات کے مطابق سید توقیر شاہ جو کہ اس وقت چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ضلع منڈی بہاؤالدین کی اہم پوسٹ پر تعینات ہیں غیر قانونی کام کرنے اور سیاسی پریشر میں آکر درست کام کو غلط کرنے کے ماہر ہیں۔ایک غیر رجسٹرڈ سکول کی رپورٹ جاری کر کے سیاسی پریشر پر کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔ سید توقیر شاہ نے اپنی رپورٹ میں یہ قرار دیا ہے کہ سکول غیر رجسٹرڈ ہے مگر میں کاروائی نہیں کرسکتا اور مجھ پر سیاسی پریشر ہے ۔ پرائیویٹ سکول کی فیس جو کہ لاکھوں روپے میں اکٹھی کی جاتی ہے اس میں سے حصہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اور دیگر افسران کو بھی جاتا ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ۔چیف سیکرٹری پنجاب ۔سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب ۔کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم کی کرپشن کا نوٹس لیا جائے ۔ سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے اور بار بار ایک ہی جگہ پر تعینات ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سید توقیر شاہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے بصورت دیگر ڈی سی آفس منڈی بہاؤالدین کے سامنے شدید احتجاج کیا جائے گا جس کی ذمہ داری چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سید توقیر شاہ اور ان کے حواریوں پر عائد ہوگی

Leave a reply