قصور
شدید دھند کا سلسلہ جاری حادثات میں اضافہ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے قصور اور گردونواح میں دھند کا سلسلہ جاری ہے جو کہ پچھلے 3 دن سے شدت اختیار کر گیا ہے جس سے ہر روز کئی حادثات رونما ہو رہے ہیں گزشتہ رات رائیونڈ سے قصور آتی ہوئی گاڑی ڈرین راءو خان والا پر دھند کے باعث سڑک سے نیچے درختوں سے ٹکرا گئی اور مکمل تباہ ہو گئی جس میں سوار اکیلا نوجوان معمولی زخمی ہوا جسے ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا تھا عینی شاہدین کے مطابق دھند شدید ترین تھی اور گاڑی کی رفتار بھی بہت تیز تھی اور آگے سڑک پر کھڈے بھی  تھے جس سے کار سوار سے گاڑی بے قابو ہو کر درختوں سے جا ٹکرائی مگر قابل تشویش بات یہ ہے کہ گاڑی کی دونوں نمبر پلیٹیں گاڑی کیساتھ نہیں ہیں لوگوں نے گاڑی اٹھا کر نزدیکی پیٹرول پمپ پر پہنچا دی ہے

Shares: