سوشل میڈیا کے ذریعے لوٹنے کا نیا حربہ
قصور
لوگوں کو سوشل میڈیا پر لوٹنے کا کام جاری لڑکیوں اور لڑکوں کے گروہ متحرک
تفصیلات کے مطابق قصور کے رہائشی نوجوان نوریز خان کو انسٹاگرام پر سارہ فرید نامی خاتون نے کہا کہ میں برطانیہ کی رہائشی ہوں میرا شوہر فوت چکا ہے اور مجھے بھی کینسر ہے ڈاکٹروں کیمطابق میں چند ماہ ہی زندہ رہ پاءونگی میرے پاس 2 ملین پاءونڈ ہیں جسے میں آج کو اچھا انسان سمجھ کر عطیہ کرنا چاہتی ہوں مجھے اپنا موبائل نمبر، شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹ دیجئے جس پر نوریز خان نے اسے اپنا نمبر ،آئی ڈی کارڈ اور فرضی بینک اکاؤنٹ بیجھا جس پر اگلے دن اسے ایک پاکستانی نمبر 03304235707 سے ایک شمائلہ عظمت نامی لڑکی کی کال آئی کہ میں کراچی ائیرپورٹ سے کسسٹم کی طرف سے بات کر رہی ہوں آپ کیلئے لندن سے ایک تحفہ آیا ہے جس کیلئے آپ کسٹم کی مد میں 2 لاکھ 40 ہزار روپیہ الائیڈ بینک لمیٹڈ کے اکاءونٹ نمبر 0010066636680012 میں جمع کروائیں آپ کا تحفہ کل تک پہنچ جائیگا اس نے اس نے تحفہ لے کر آنے والے فرضی شحض سے انگریزی میں بات بھی کروائی تاہم نوریز نے کہا کہ میں پیسے نہیں بیجھونگا آپ اس شحض کو میرے پاس بھیج دیں اس پر لڑکی نے کال کاٹ دی اور نمبر بند کر لیا
شہریوں نے اس طرح سے لوگوں کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے