قصور
موسمی تبدیلی سے آنکھوں کی بیماری عام ہو گئی
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں چند دن سے آنکھوں کی بیماریاں بہت بڑھ گئی ہیں خصوصی طور پر آشوب چشم کی بیماری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ماہرین چشم کے مطابق سموگ کی بدولت آشوب چشم اور آنکھوں کی الرجی جیسی بیماریاں جنم لے رہی ہیں مگر حالیہ بارش کی بدولت آنکھوں کی بیماریوں میں کمی واقع ہو گی آنکھوں سے متاثرہ مریض تازہ پانی کے چھینٹے ماریں اور آنکھوں کو مسلنے سے گریز کریں آرام نا آنے کی صورت میں آنکھوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹر سے رجوع کریں اور خود ساختہ گھریلوں ٹوٹکوں سے پرہیز کریں کیونکہ آنکھ جسم کا انتہائی نازک حصہ ہے اور بہت اہم بھی
جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ باغی ٹی وی 2025