صارف 78000 روپیہ اضافے بل دینے پر مجبور ہوا

قصور
لیسکو قصور لوگوں کو چونا لگانے میں مصروف صارف کو 78000 روپیہ اضافی ڈال دیا بجائے بل ٹھیک کرنے کے بل کی اقساط کر دیں
تفصیلات کے مطابق آٹا چکی کے مالک محمد شہباز ولد شیر محمد نے نمائندہ باغی ٹی وی کو بتایا کہ کہ میں لیسکو قصور سب ڈویژن راجہ جنگ کا صارف ہوں میرا میٹر آئی نمبری 46117531326100R ہے جس پر آیا گیا بل میں ہر ماہ باقاعدگی سے ادا کرتا ہوں اس مرتبہ ماہ دسمبر کا بل مجھے 16 دسمبر کو موصول ہوا جس کی تاریخ ادائیگی 18 دسمبر 2019 ہے مجھے ٹوٹل بل 133855 روپیہ آیا ہے جس میں موجودہ بل 56353 روپیہ ہے باقی 78000 روپیہ بل ایڈجسٹ انسٹالمنٹ کے نام پر ڈالے گئے ہیں حالانکہ میرے ذمے کوئی بقایا جات بھی نہیں میں نے 16 تاریخ سے لیسکو دفتر واپڈا سب ڈویژن جانا شروع کیا اور کل 20 تاریخ کو ایس ڈی او صاحب دفتر ملے ورنہ پہلے جب بھی جاتا یہی معلوم پڑتا کہ ایس ڈی او صاحب دفتر نہیں آئے
میں نے بل ایس ڈی او صاحب کو دکھلایا تو انہوں نے میرے ذمے پرانا حساب کتاب دیکھا اور کہا کہ آپ کے ذمے بقایا جات تو بلکل بھی نہیں مگر اس بل ایڈجسٹ انسٹالمنٹ کا مجھے بھی علم نہیں لحاظہ میں بل کی اقساط کر سکتا ہوں اس سے زیادہ کچھ نہیں سو میں مجبور ہو کر میں نے 56000 روپیہ کی قسط کروا کر بل ادا کر دیا اب اگلے مہینے پھر وہی باقی رقم مجھے ادا،کرنی پڑے گی میں ایک غریب آدمی ہوں اور 78000 روپیہ کی رقم مجھ پر اضافی ڈالی گئی ہے لحاظہ ایس ای قصور اور چیئرمین واپڈا مجھے انصاف دلوائیں میں لاکھوں روپیہ بجلی کے بل کی مد میں ادا کرتا ہوں

Comments are closed.